گلوکار جواد احمد سمیت 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
میٹر ٹیمپرنگ سے محکمہ کو لاکھوں کا نقصان پہنچا،سرکاری کام میں مداخلت کی گئی،ایف آئی آرکامتن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)معروف گلوکار جواد احمد سمیت 4نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مقدمہ ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیاہے، ایف آئی آر کے مطابق لیسکو کی ٹیم نے روٹین چیکنگ میں بیوٹی پارلر کا میٹر چیک کیا،جواد احمد کو ان کی اہلیہ بیوٹی پارلر کی مالکن نے اطلاع دی جس کے بعدجواد احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کالے ڈالے پر آگئے اورانہوں نے شاہد خان کے ہاتھوں سے میٹر چھین کر ساتھی عدیل کے حوالے کردیا۔
ایف آئی آر کے مطابق عدیل میٹر لے کر پارلر کے اندر بھاگ گیا اور غائب ہوگیا،میٹر ٹیمپرنگ سے محکمہ کو لاکھوں کا نقصان پہنچااورسرکاری کام میں مداخلت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری پکڑی گئی
ایف آئی آر کے مطابق زخمی ملازمین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔