(ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی نئی فلم "چھاوا" کا پوسٹر جاری کردیا گیا، فلم 14 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیزہورہی ہے۔
یہ فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے جن کی تخت نشینی 16 جنوری 1681 کو ہوئی تھی۔
فلم کے پروڈیوسرزکی جانب سے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ16 جنوری 1681 کو چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی تخت نشینی نے ایک عظیم وراثت کا آغاز کیا،344 سال بعد ہم ان کی جرأت اور عظمت کی کہانی کو زندگی میں لاتے ہیں،فلم کا ٹریلر 22 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگا۔
فلم میں وکی کوشل چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ رشمیکا مندنا اور اکشے کھنہ ان کے ہمراہ اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سریلی دھنوں کے خالق معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے انتقال کر گئے
لکشمن اوتیکر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو میڈوک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے،میڈوک فلمز کے بانی دنیش وجن نے کہاہے کہ یہ فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی بے مثال وراثت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،یہ ہمارا پہلا تاریخی پروجیکٹ ہے اور ہمیں اس قابل فخر کہانی کو پیش کرنے پر فخر ہے۔