ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

Jan 17, 2025 | 16:10:PM
ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.39 فی صد کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.16 فیصد پر آگئی ہے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتے میں21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مسلسل ساتویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ایک ہفتے میں چینی اوسط ایک روپے ایک پیسے فی کلو مزید مہنگی  ہوئی ،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 141 روپے36پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیلے 3روپے89 پیسے فی درجن، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 16روپے 4 پیسے مہنگا،دال مونگ 3روپے58پیسے، جلانے والی لکڑی 13 روپے 14 پیسےفی من مہنگی ہوئی، آٹےکا20 کلو تھِیلا 6 روپے59 پیسے، دال مسور1روپے23پیسے فی کلومہنگی ہوئی، بڑا گوشت 2 روپے 88 پیسے اور چھوٹا گوشت 2 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،حالیہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔

مزید پڑھیں:مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

حالیہ ہفتے 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ٹماٹر 27 روپے 75 پیسے، آلو 9 روپے 97 پیسے فی کلو سستے ہوئے،پیاز13 روپے 44 پیسے فی کلو، انڈے 27 روپے 35 پیسے درجن سستے ہوئے،ایک ہفتے میں برائلر مرغی 9 روپے 87 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41 روپے 82 پیسے سستا ہوا ،دال ماش، لہسن اور دال چنا بھی سستی ہوئی ہے۔