چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل اور فائنل کون کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ بڑی پیشگوئی

Jan 17, 2025 | 17:51:PM
چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل اور فائنل کون کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ بڑی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں ابھی ایک ماہ کا وقت باقی ہے لیکن اس کے سیمی فائنلز اور فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی پیشگوئی کی جا چکی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا جبکہ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو ہوں گے۔

اگرچہ ایونٹ کے آغاز میں ابھی وقت ہے لیکن ٹورنامنٹ کے فائنل فور تک پہنچنے والی ٹیموں کی پیشگوئی پہلے ہی کر دی گئی ہے۔

یہ پیشگوئی زمبابوے کے کپتان اور آل راؤنڈر سکندر رضا نے کی ہے، ایک کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز میں پہنچنے والی ٹیموں میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہو سکتی ہیں۔

سکندر رضا نے مزید کہا کہ ایشیائی پچز پر چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز کسی ایشیائی ٹیم کو ہی ملے گا اور امکان ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے اور 2017 میں برطانیہ میں کھیلے گئے اس ایونٹ میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی سٹار بیٹر زخمی