ڈیرل مچل نے پی ایس ایل سے قبل ویڈیو پیغام جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیرل مچل نے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران منتخب کرنے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرل مچل نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے سیزن 10 میں پاکستانی اور قلندرز کے فینز سے ملنے کیلئے پرجوش ہوں جبکہ شاہین اور حارث کے ساتھ کھیلنے کا بھی منتظر ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرا وقت ہمیشہ ہی اچھا گزرا ہے ، امید ہے کہ اس بار بھی اچھا گزرے گا اور کھیل کا مزہ آئے گا، میں آپ سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں ۔ یقینی طور پر پی ایس ایل کا نیا سیزن بھی دلچسپ میچز سے بھرپور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل اور فائنل کون کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ بڑی پیشگوئی