(24 نیوز)گوجرانوالہ میں خرچہ نہ دینے پر پہلی بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ماں اور بیٹے نے قتل کرنے سے قبل مقتول کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ لنک سوئی گیس روڈ پر رہائش پذیر ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ کے بعد شوہر کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے دو شادیاں کررکھی تھیں، پہلی بیوی ملزمہ نجمہ بی بی مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی، خرچہ نہ دینے اور پیسے دوسری بیوی کو دینے کی رنجش پر ملزمہ نے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
مقامی پولیس نے ماں بیٹے کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ