انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

Jan 17, 2025 | 18:52:PM

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روزانٹربینک میں ڈالرسستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر15 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.86 روپے سے کم ہوکر 278.71 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 280.99 روپے ،یورو 2 پیسے  مہنگا ہوکر 289.86 روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے اضافے سے 76.51 روپے پرآگیا۔      

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ  9 پیسے کمی سے 344.52 روپے کا ہوگیاجبکہ سعودی ریال 74.75 روپے پر برقرارہے۔

ادھرسٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کا تیزی پر اختتام ہوا،100 انڈیکس 1435 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 272 کی سطح پر بند ہوا ،آج 35 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ 95 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟پریشان کن خبر آ گئی

مزیدخبریں