پاکستان میں 47 ارب روپے سے زائد کی غیرملکی سرمایہ کاری

Jan 17, 2025 | 19:05:PM

(24 نیوز)دسمبر میں بیرون ممالک سے پاکستان میں 47 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  دسمبر 2024 میں 16.98 کروڑ ڈالر( تقریباً 47,544,000,000 پاکستانی روپے ) براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، اسٹاک مارکیٹ سے دسمبر میں 6.55 کروڑ ڈالر نکالے گئے ہیں، سرکاری شعبے سے دسمبر میں 16.50 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔

ضرورپڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 6 ماہ میں 1 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر  کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
گزشتہ مالی سال 6 ماہ میں 1 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی ۔

مزیدخبریں