ملتان ٹیسٹ: ایسی پچ پر ٹارگٹ سیٹ کرنا ممکن نہیں ہے،محمد رضوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شکیل سلطان) محمد رضوان نے ملتان کی پچ کی صورتحال اور آئندہ کرکٹ کے چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی تیاری اور بہتری کی کوششوں کا ذکر کیا۔
محمد رضوان نے اپنی پریس کانفرنس میں ملتان کی پچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی پچز نہیں بنی تھیں اور اس کرکٹ کی صورتحال بہت مختلف ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کرکٹ مزید مشکل ہو سکتی ہے اس لئے ہمیں اس نئے چیلنج کو سمجھنا ہوگا۔
محمد رضوان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹنرشپ نے کامیابی حاصل کی اور میچ کا رخ موڑ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دھند نہ ہوتی تو یہ میچ تین دن سے زیادہ نہ چلتا۔
انہوں نے پچ کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پچ پر ٹارگٹ سیٹ کرنا ممکن نہیں ہے لیکن ان کی کوشش ہوگی کہ پچ کی حالت کے مطابق اچھے رنز بنائیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا جنوبی افریقہ میں فاسٹ باولرز نے پاکستان کی ٹیم کو مشکلات میں ڈالا تھا لیکن ایسی کرکٹ ہم نے پہلے نہیں کھیلی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے ملک کی صورتحال اور چیزوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کچھ کھلاڑیوں کو یاد کیا اور کہا کہ کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں ہمیشہ مس کیا جاتا ہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں کو باقی کرکٹ کی تیاری کے لئے رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیرل مچل نے پی ایس ایل سے قبل ویڈیو پیغام جاری کر دیا