ملتان ٹیسٹ :" ہم پر کوئی پریشر نہیں ہم تیاری کرکے آئے ہیں"، جیڈن سیلز

Jan 17, 2025 | 20:45:PM

(24نیوز) جیڈن سیلز نے کہا کہ ہم پر کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں ہے کیونکہ ہم نے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں قدم رکھا ہے۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر  ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیڈن سیلز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہم نے جو پلان تیار کیا تھا اس کے مطابق کھیلنے میں کامیاب رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھے انداز میں پلاننگ کی تھی جس کی بدولت پہلا سیشن ہمارے حق میں رہا۔

جیڈن سیلز نے یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت فارم میں ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اگلے دن بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ پر کھیلنا مشکل نہیں ہے جبکہ  فاسٹ باولنگ کو مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اچھے بالرز اور سپنرز موجود ہیں اور دوسرے دن ہم بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے،جیڈن نے مزید کہا کہ ہم تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترے ہیں جو کہ ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔

جیڈن سیلز نکا کہنا تھا  کہ ہمارا باولنگ اٹیک مضبوط ہے میچ کے دیر سے آغاز ہونے کی وجہ سے ہم سپنرز پر زیادہ توجہ دیں گے تاکہ وہ اچھا کارکردگی دکھا سکیں۔

 محمد رضوان اور شکیل کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں نے اچھا کھیلا اور ان کی بیٹنگ کی بدولت ہمیں کچھ سخت چیلنجز کا سامنا تھا،انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ہماری ٹیم کے پاس بھی اچھے موقع تھے لیکن بدقسمتی سے ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ایسی پچ پر ٹارگٹ سیٹ کرنا ممکن نہیں ہے،محمد رضوان

مزیدخبریں