اٹلی کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ کتنا ہونا چاہیے؟

Jan 17, 2025 | 20:58:PM
اٹلی کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ کتنا ہونا چاہیے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹلی کو یورپ میں اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی میں اہم مقام حاصل ہے اور طلبا کی خواہش ہوتی ہے کہ ان یونیورسٹیز میں داخلہ لے کر تعلیم حاصل کی جائے۔

قواعد کے مطابق پاکستانی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے طلبا کو اپنے ملک میں مقیم اطالوی قونصل خانے میں اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔

درخواست دہندگان کو داخلہ ویزا درخواست فارم کے ساتھ ساتھ حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر فراہم کرنی ہوگی اور  پاسپورٹ ویزا کے بعد کم از کم تین ماہ تک کارآمد ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ انہیں یونیورسٹی کے کورس میں اندراج یا پری انرولمنٹ کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا اور  اٹلی میں رہائش کا ثبوت اور قیام کے دوران فنڈز کی دستیابی کے ثبوت کی ضرورت ہوگی۔

 اس کے علاوہ میڈیکل انشورنس کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی اور  وطن واپسی کے لیے مالی ذرائع کی دستیابی کا ثبوت پیش کرنا ضروری ہے۔جبکہ پروگرام کی زبان کے مطابق اطالوی یا انگریزی کے مناسب علم کا ثبوت بھی ضروری ہے۔

اٹلی کے اسٹڈی ویزا کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ میں مخصوص رقم کی موجودگی ضروری ہوتی ہے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ درخواست دہندہ کے پاس اٹلی میں قیام کے دوران اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کافی وسائل ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق ایک تعلیمی سال کے دوران درخواست دہندہ کو کم از کم 467.65 یورو فی ماہ کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں رکھنی ہوگی جو کہ مجموعی طور پر 6079.45 یورو فی سال بنتی ہے۔ 

اگر آپ دو سالہ کورس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں 12158 یورو کی رقم رکھنی ہوگی۔

اس کے علاوہ 17 جنوری تک کے موجودہ کرنسی ریٹ کے مطابق 1 یورو کی قیمت 287 روپے 75 پیسے ہے اس حساب سے آپ کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم کو پاکستانی روپے میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آپ کے پاس مطلوبہ مالی وسائل ہیں۔

مزید پڑھیں: مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 44پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق