حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے بجلی ٹیرف کے تعین کے لیے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،ای سی سی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کے حوالے سے پاور ڈویژن نے سمری پیش کی ،جس میں بجلی کےسالانہ بنیادی ٹیرف کے تعین کےلیےٹائم فریم پرنظرثانی کی سمری اور بجلی کے سالانہ ری بیسنگ کا تعین جولائی کی بجائے جنوری سے کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں سٹیل مصنوعات پرریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ میں توسیع کی منظوری اور پاکستان سٹیل ملزکے ملازمین کو 2024-25 کی تنخواہیں جاری کرنے کے لیے 93 کروڑ 57 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق گوادر پورٹ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی ختم کرنے کی منظوری،رواں مالی سال کے لیے ایف سی نارتھ کو 94 کروڑ روپے کے فنڈز فراہمی کی منظوری، وزارت خوراک اور غذائی تحفظ کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ اور وزارت خارجہ کے لیے 9 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ضلع خیبر؛سکیورٹی فورسز کی کارروائی،خارجی رنگ لیڈر سمیت 5خوارج ہلاک