سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا کتنا بڑا ٹکڑا نکالا گیا؟ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے کے بعد ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب سیف کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔
مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔
سیف اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ روز آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا۔
اس تیز دھاری چاقو کے ٹکڑے کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی سے نکالے گئے چاقر کے ٹکڑے کی تصویر جاری کی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
دوسری جانب ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور حملہ آور سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سیف علی خان پرحملہ:بالی ووڈ اداکاروں کی سکیورٹی پرسوالیہ نشان لگ گیا