(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ان کاکہناتھا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہناتھا کہ سکیورٹی فورسز نے آج بھی بروقت آپریشن کرکے 5 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
محسن نقوی کاکہناتھا کہ سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں، خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سولر پینلز لگوانے والوں کیلئے بری خبر