190 ملین  پاؤنڈ ریفرنس میں سزا  ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کس سیل میں ہیں؟

Jan 17, 2025 | 21:58:PM

(24نیوز)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے بعد بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں سیل منتقل کر دیا گیا ہےدوپہر کو خاتون ڈاکٹر نے ملاحظہ کے بعد صحت مند قرار دیا تھا۔

کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے سے اڈیالہ جیل میں موجود ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کو دوپہر میں جیل منتقل کیا گیا تھا ۔

 ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سزا کا وارنٹ ملنے کے بعد انتظامیہ نے بشری بی بی کا دوپہر میں طبی ملاحظہ بھی کروایا جس کے بعدخاتون ڈاکٹر نے بشری بی بی کو صحت مند قراردیا ہے۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو بائیو میٹرک کے بعدخواتین وارڈ سے منسلک ٹیوٹا ہال میں پابند سلاسل کیا گیا ہے دوبارہ اسی سیل منتقل کیا گیا،جہاں وہ پہلے قید رہی ہیں جبکہ مریم نواز کو بھی اسی سیل میں قید رکھا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس:بلوچستان ہائیکورٹ میں3ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش

مزیدخبریں