برطانیہ کا یوکرین سے 100سالہ شراکت داری کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے یوکرین کے ساتھ 100 سالہ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کردیے،اس معاہدے کے تحت صحت کی دیکھ بھال اور فوجی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں مدد فراہم کی جائے گی،یوکرین کی روس سے جنگ کے خاتمے کے بعدحفاظتی ضمانتیں فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم بننے کے بعد اسٹارمر نےکیف کا پہلا دورہ کیا ہے،برطانوی وزیراعظم نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ’برطانیہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے عملی اقدامات کا جائزہ لے گا، جو آپ کی سلامتی، آپ کی آزادی اور آپ کے انتخاب کے حق کی ضمانت دیتا ہو‘۔
ضرورپڑھیں:اٹلی کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے کم از کم بینک اسٹیٹمنٹ کتنا ہونا چاہیے؟
برطانوی وزیراعظم اسٹارمرکا کہنا تھا کہ’ہم آپ کے اور اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ ایسے اقدامات پر کام کریں گے جو یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کافی مضبوط ہوں گے،۔اسٹارمر نے بات چیت جاری رکھنے عندیہ بھی دیا ہے۔
یاد رہے کہ جب سٹارمر صدارتی محل میں یوکرین کے صدر ولادیمیرزیلنسکی کے ساتھ بات کر رہے تھے، تو کیف پر زور دار دھماکے اور فضائی حملے کے سائرن سنائی دیے جب فضائی دفاعی نظام نے روسی ڈرون حملے کو نشانہ بنایا۔
برطانوی رہنما نے کہا کہ روسی حملے نے زمینی صورتحال کی یاد دہانی کرائی۔