(آئمہ خان)محکمہ موسمیات نے آج وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی/زیریں سندھ، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، بہاولنگر میں چند مقامات پر تیز ہوئیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: جوہر ٹاؤن میں سلنڈردھماکہ ، 11افراد جھلس کر زخمی
خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہیتاہم دیر، سوات،چترال، کوہستان، شانگلہ،بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، خیبر، مہمند، باجوڑ، مردان، پشاور، کرم، بنوں، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بلوچستان میں (شام/رات) کو ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل،خضدار، لسبیلہ، آواران، پنجگور ، کیچ میں اور سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، کراچی اور سجاول میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور بلوچستان میں آج سے بیس جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمان میں ساحل کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، عملے کے 16 ارکان لاپتہ
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچ گیا،شمال مغربی سمت سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم رہنےکی پیشگوئی کی ہے جبکہ 20 جولائی سے کراچی میں تیز بارش متوقع ہے،آلودگی کے لحاظ سے کراچی 27ویں نمبر پر آ گیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔