بنوں کینٹ حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Jul 17, 2024 | 13:51:PM
بنوں کینٹ حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنوں کینٹ حملے میں شہید فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی 2024 کو بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)،  حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)،  حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)،  سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)،  سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)،   سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک) اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت)اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقے کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:شدیدگرمی میں انفیکشنز کا خطرہ، ماہرینِ صحت نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا

ترجمان پاک فوج کے مطابق مادرِ وطن سے دہشت گردی کی لعنت اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔