کراچی: گٹر میں گرنے والے5 بچوں میں سے2 جاں بحق، 3 کو ریسکیو کر لیا گیا

Jul 17, 2024 | 15:25:PM
کراچی: گٹر میں گرنے والے5 بچوں میں سے2 جاں بحق، 3 کو ریسکیو کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے گٹر میں گرنے والے 5 بچوں میں سے 3 کو ریسکیو  کر لیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق  کراچی کے علاقے ملیر  میمن گوٹھ غفور بستی میں 5بچے کھیلتے ہوئے  گٹر کے ڈھکن پر جمع ہو گئے ،ڈھکن  زیادہ بوجھ برداشت نہ کرسکا اور بچے نالے میں گر گئے ، بچوں کے گرنے کی اطلاع پر گٹر اور متصل نالے میں ان کی تلاش کا کام شروع کیا گیا، تین بچوں کو ریسکیو کر لیاگیا لیکن بدقسمتی سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 4 سالہ حسنین اور 11 سالہ طلحہٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو کئے گئے3بچوں میں سے ایک بچہ  عباس ولد امتیاز لاشاری کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہےجہاں وہ  زیرِ علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں کینٹ حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک