(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر شیخ منا بن محمد بن راشد بن منا المکتوم سے "طلاق" کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان جوڑے کے اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کرنے کے صرف 2 ماہ بعد ہوا ہے۔
شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ "میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، اور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں,اپنا خیال رکھنا,آپ کی سابقہ بیوی۔"
یہ بھی پڑھیں:شدیدگرمی میں انفیکشنز کا خطرہ، ماہرینِ صحت نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر ایک نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں ہٹا دی ہیں۔
دوسری جانب شہزادی شیخہ مہرہ کی اچانک طلاق سے متعلق پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح و انٹرنیٹ صارفین شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:ویمن ایشیاء کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی
یاد رہے کہ رواں سال 2 مئی کو شیخہ مہرہ المکتوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا تھا کہ اُن کے ہاں صحت مند بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے۔