شدید گرمی کے باعث 200عزاداروں کی حالت غیر ، ہسپتال منتقل

Jul 17, 2024 | 17:00:PM
شدید گرمی کے باعث 200عزاداروں کی حالت غیر ، ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث 200 عزاداروں کی حالت غیر ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ایگزیکٹو ڈائریکٹر  جناح ہسپتال ڈاکٹرشاہد رسول نے بتایا کہ جناح ہسپتال کےکیمپ میں دوپہر ایک بجے تک گرمی سے متاثر افراد کے 200 کیسز رپورٹ ہوئے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مطابق شدید گرمی سے 200 عزاداروں کی حالت خراب ہوئی جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے،ڈاکٹرشاہدرسول نے شہریوں سے درخواست کی کہ شہری شدید گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں اور باہر نکلتے ہوئے گیلا تولیہ سر پر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:ملیر میمن گوٹھ میں خاتون سمیت بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق