ہوسکتا ہے بجلی کٹوانی پڑے، سینئر اداکارعثمان پیرزادہ بھی بھاری بل سے خوفزدہ

Jul 17, 2024 | 18:38:PM
 ہوسکتا ہے بجلی کٹوانی پڑے، سینئر اداکارعثمان پیرزادہ بھی بھاری بل سے خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے سینئر اداکار  و ہدایتکار عثمان پیرزادہ نے بجلی کے لمبے چوڑے بلوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے بجلی کے بلوں سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ 'توبہ توبہ، خوفناک بل ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں کیا ہوگا'۔عثمان پیرزادہ نے کہا کہ 'پتا نہیں آئندہ میری سکت ہوگی بھی یا نہیں کہ بل ادا کرسکوں ، ہوسکتا ہے مجھے بجلی کٹوانی پڑے کیونکہ میں تو افورڈ نہیں کرسکتا'۔

انہوں نے مزید کہا 'کبھی کبھی ان لوگوں کے بارے میں سوچتا ہوں جن کے وسائل کم ہیں یا مالی طور پر مضبوط نہیں ہیں کہ وہ کیسے گزارا کرتے ہوں گے، اوپر سے شدید گرمی، یہ بھی نہیں کرسکتے کہ بجلی کے بغیر گزارا کریں '۔

 عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ 'لوگ سولر لگوارہے ہیں لیکن کبھی ٹیکنالوجی بدل گئی، کبھی اس پر بھی ٹیکس لگادیے گئے، بندہ گھبرا جاتا ہے'،انہوں نے کہا کہ 'میرا بل اتنا خوفناک آیا ہے کہ کیا ہی بتاؤں، گھر میں ایک اے سی چلتا ہے، بیوی، میں اور بیٹی ایک ہی کمرے میں سوتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں : زیارت میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ,انسانی جانوں کےضیاع کے  حوالے سے افسوسناک خبر