نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری,کون کونسے پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل ہیں ؟جانیے

Jul 17, 2024 | 18:57:PM
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری,کون کونسے پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل ہیں ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے ، جس میں آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا، بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے،انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7ویں اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن نے اپنے کرئیر کا اختتام آٹھویں نمبر پر کیا، شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں،ٹیسٹ آل راؤنڈرزمیں بھارت کے رویندر جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے، اکشر پٹیل کی ایک درجے ترقی ہوئی وہ 5ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہوسکتا ہے بجلی کٹوانی پڑے، سینئر اداکارعثمان پیرزادہ بھی بھاری بل سے خوفزدہ