عمران خان کی جیل یاترا لمبی ،موجودہ حکومت صرف 18 ماہ تک برقرار رہے گی: عالمی ادارے کی پیشگوئی

Jul 17, 2024 | 22:22:PM
عمران خان کی جیل یاترا لمبی ،موجودہ حکومت صرف 18 ماہ تک برقرار رہے گی: عالمی ادارے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے انتہائی حیران کن پیشگوئیاں کی ہیں جس نے پاکستانی شہریوں اور اہل اقتدار سبھی کو  ہلا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فچ نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے اور پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی،فچ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔

فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے، حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت پاکستان مالیاتی خسارہ 7.4 سےکم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔

فچ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کے مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہےہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے،پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتنے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔

فچ نے پیش گوئی کی کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے اور پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، فچ نے مزید کی پیش گوئی کی کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی اور موجودہ حکومت ختم ہوئی پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی،خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا تھا کہ نئے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) پروگرام سے پاکستان کےلیے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہونگی، کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت اہم شہروں میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس اختتام پذیر