جمشید دستی کا پولیس کی جانب سے گھر پر حملے اور فائرنگ کا الزام ،مبینہ ویڈیو بھی شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر ڈوگر) مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پولیس پر حملے کا الزم عائد کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی ہے ۔
ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے گھر پر حملے کی مبینہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر گھر پر حملہ آور ہونے کا الزام عائد کیا ہے ، جمشید دستی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ رات 3 بجے 20 سے 25 لوگ دیواریں پھلانگ کر ظفر کالونی میں واقع میرے گھر میں داخل ہوئے،گھر کے باہر موجود افراد نے مجھ پر فائرنگ بھی کی مگر میں محفوظ رہا،ظفرگڑھ: میرا جرم ہے کہ میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں،خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا۔
جمشید دستی کا مزید کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے حکم کیمطابق پی ٹی آئی میں شمولیت کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا ہے ، سپریم کورٹ کے ججز سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے،انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ خون کے آخری تک لڑوں گا،دوسری جانب پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جمشید دستی کے گھر پر کسی بھی قسم کی کارروائی سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی جیل یاترا لمبی ،موجودہ حکومت صرف 18 ماہ تک برقرار رہے گی: عالمی ادارے کی پیشگوئی