30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، شیخ رشید

Jun 17, 2024 | 11:23:AM

(24 نیوز)سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ تیس اگست تک سیاست سے دور ہیں۔

شیخ رشید نے نمازِ عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کھربوں کے ٹیکس لگا دیے گئے، 24 کروڑ عوام کو بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے، لوگ بجلی کے بل، بچوں کے اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی، ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے، مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، تیس اگست تک سیاست سے دور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:قربانی کا گوشت کس طرح محفوظ کیا جائے؟

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ میرے سیاسی تجزیہ کے مطابق ان کو چاپلوسی کرنے والا وزیراعظم چاہیے، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

مزیدخبریں