راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 7 افراد زخمی

Jun 17, 2024 | 21:06:PM

(24 نیوز  )راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق گلی میں گیس لیکج تھی جو کہ گھر میں بھی چلی گئی، اس دوران گھر میں الیکٹرک بٹن دبانے سے دھماکا ہوا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،

دھماکے سے گلی میں کام کرنے والا قصاب بھی زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ملازمت دیں تاکہ پسند کی لڑکی سے شادی کرلوں, امیدوار کی نوکری کی درخواست وائرل

مزیدخبریں