"ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا" سلمان خان کی نئی تصویر پر مداح پریشان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی تصویر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
سلمان خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کلین شیو لُک میں اپنی گاڑی میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
سلمان خان اپنی آنے والی فلم "سکندر" کے لئے کچھ عرصے سے شیو اور بال بڑھا رکھے تھے،تاہم جیسے ہی ان کی شوٹنگ مکمل ہوئی وہ واپس اپنی پُرانی کلین شیو لُک میں آگئے ہیں۔
اس تصویر میں ان کی ہلکی ہلکی سفید شیو اور چہرے پر جھریاں دکھائی دے رہی ہیں،ان کی بڑھتی عمر اور گرتی صحت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
صارفین ان تصاویر پرتبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کا ہیرو اب بوڑھا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:"پشپا تھری"کب سینماؤں کی زینت بنے گی؟تاریخ سامنے آگئی
ایک صارف نے لکھا کہ،بھائی کی داڑھی کے بال اب سفید ہونے لگ گئے ہیں،ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر انہیں افسوس ہورہا ہے کہ ان کے بچپن کا ہیرو اب بوڑھا ہوچکا ہے۔