کراچی میں شہاب ثاقب کی روشنیوں نے شہریوں کو حیران کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)شہر قائد میں شہاب ثاقب کے آسمان سے گرتے ہوئے زمین کی طرف سفر کرتے ہوئے دلکش نظارے دیکھے گئے۔
کراچی میں آسمان پر شہاب ثاقب گزرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، شہاب ثاقب کو رات 2 بج کر43 منٹ پر گزرتے دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب زمین کےگردمدارمیں کروڑوں کی تعدادمیں ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ پتھر سورج کے گرد گھومتے ہیں اور ان کا زمین کی فضا میں داخل ہونا ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے۔
مزید پڑھیں:کہیں موسم سرداورخشک تو کہیں بارش کی پیش گوئی
ان سے روشنی کی جھرمٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ زمین پر گرنے سے پہلے ایک شاندار منظر پیش کرتے ہیں، ان اجرام فلکی کو ’’سنگ شہاب‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
شہریوں نے رات 2 بج کر43 منٹ پر ٹوٹے ہوئے تاروں کی مانند شہاب ثاقب کو فضا میں پھیلتے ہوئے دیکھا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب وہ چمکدار اجرام فلکی ہیں جو سورج کے گرد گھومتے ہوئے زمین کی گریوٹی کی وجہ سے فضا میں داخل ہو جاتے ہیں اور زمین کی طرف گرتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ شہاب ثاقب زمین کی فضاء میں داخل ہوتے ہیں تو ان سے روشنی پیدا ہوتی ہے جو انہیں دلکش اور جاذب نظر بناتی ہے۔