سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیرف، کسی ملک کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا: ٹرمپ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ سٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تجارتی شراکت داروں پر جوابی اور مخصوص شعبوں کے ٹیرف عائد کیے جائیں گے
جس میں گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم پر مزید محصولات شامل ہوں گے۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ 2 اپریل سے اضافی محصولات بھی لاگو کیے جائیں گے۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوست اور مخالف دونوں ممالک پر برابر جوابی ٹیرف لاگو کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:امریکہ میں طوفان سے تباہی،37 افراد ہلاک