ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کا خط مل گیا

Mar 17, 2025 | 14:25:PM
ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کا خط مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کی تصدیق کر دی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی عہدیدار نے امریکی صدر کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تجویز کا خط پہنچایا تھا۔

  یہ  بھی پڑھیں:سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیرف، کسی ملک کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا: ٹرمپ
 دوسری جانب سربراہ پاسدرانِ انقلاب حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے دھمکایا تو مناسب، فیصلہ کن اور نتیجہ خیز جواب دیں گے۔

حسین سلامی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارا دشمن ابھی تک بھٹکا ہوا ہے، اس نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔