آسکر نہیں چاہیے، میرے لیے نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے:کنگنارناوت

Mar 17, 2025 | 14:48:PM
آسکر نہیں چاہیے، میرے لیے نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے:کنگنارناوت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم "ایمرجنسی" کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیزکے بعد پذیرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آسکر نہیں چاہیے، میرے لیے نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم "ایمرجنسی" نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گئی ہے، جس پرمداحوں نے فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔

ایک مداح نے کہا کہ یہ فلم بہت اچھی ہے، اسے بھارت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ آسکر ایوارڈکے لیے نامزد کیا جانا چاہیے،اس پر جواب دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے آسکر کی ضرورت نہیں، میرے لیے تو نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے۔

 کنگنارناوت نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ امریکا سچ تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ایوارڈ کیوں دے گا؟ فلم "ایمرجنسی" میں اس معاملے کو ہی اٹھایا گیا ہے کہ امریکا ترقی پزیر ممالک کو کس طرح دباؤ میں لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زرنش خان کی علیزے شاہ سے ماضی کے بیان پرمعافی،اداکارہ کاکراراجواب

فلم کی تعریف کرتے ہوئے فلم میکر سنجے گپتا نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ میرا فلم دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں خوش ہوں کہ میں غلط تھا، فلم بہت شاندار ہے۔