اریبہ حبیب کے شوہرکون ہیں؟اداکارہ نےپہلی بار بتادیا

Mar 17, 2025 | 15:12:PM
اریبہ حبیب کے شوہرکون ہیں؟اداکارہ نےپہلی بار بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے شوہرسعدین عمران شیخ سے متعلق تفصیلات شیئر کردیں۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی،اس موقع پرانہوں نے ماڈلنگ سے آغاز اور بعد ازاں اداکاری میں انٹری، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کرگفتگو کی۔

اریبہ حبیب نے شو کے دوران بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں اداکارہ شروع کردی،پاکستان میں سلم اینڈ اسمارٹ ماڈلز کے بجائے تھوڑی فربہ ماڈلز کو توجہ دی جاتی ہے۔

اپنے وزن میں کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے کہا کہ میں نے اپنا وزن کم کیا ہے، میں جرمنی کے دورے سے واپسی پر بہت زیادہ موٹی ہو گئی تھی، کیمرے پر میں کافی زیادہ موٹی آتی ہوں، اس لیے حقیقت میں وزن کم کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:زرنش خان کی علیزے شاہ سے ماضی کے بیان پرمعافی،اداکارہ کاکراراجواب

اریبہ حبیب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرے شوہر سے متعلق کوئی نہیں جانتا، میں اور سعدین شادی سے قبل ایک دوسرے کو 8 سے 9 سال سے جانتے تھے، ہم ایک دوسرے کے دوست تھے، ہمارا ایک گروپ تھا جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کو جانتے تھے،بس ایک بار ہم دونوں نے سوچا کہ کیوں کہ نہ اس دوستی کو اب رشتے داری میں بدلا جائے اور ہم نے یوں شادی کر لی۔