پنجاب اسمبلی،پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری،35 حکومتی بلز پیش ،25 منظور

Stay tuned with 24 News HD Android App

(رائو دلشاد) پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی،پنجاب اسمبلی میں 35 حکومتی بلز پیش کیے جبکہ 25 منظور کر لئے گئے، اسمبلی 21 سیشنز ہوئے جبکہ 106 روز پنجاب اسمبلی کی نشست ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پنجاب اسمبلی میں 86 استحقاق کی تحریکیں جمع کرائی گئیں جبکہ 46 کمیٹی کے سپرد کی گئیں ،صوبائی اسمبلی میں 679 التوا کی تحریکیں جمع ہوئیں، 288 منظور جبکہ 287 نمٹا دی گئیں، پنجاب اسمبلی میں 327 قراردادیں پیش کی گئیں، 124 منظور، 38 قراردادیں پاس ہوئیں،35 حکومتی بلز پیش کیے جبکہ 25 منظور کر لیے گئے،پہلے پارلیمانی سال میں 18 نجی بلز جمع کرائے گئے جبکہ 3 کی منظوری دی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے لیے پہلے سال میں 35 حکومتی بلز متعارف کرائے ،اسمبلی کی کارروائی میں 3069 سوالات میں سے 2316 منظور کیےگئے جبکہ 506 سوالات کے جوابات دیے گئے،فوری نوٹس کےسوالات میں سے صرف ایک سوال دیا گیا لیکن کوئی بھی منظور نہ ہوا۔توجہ دلاؤ نوٹسز کی کاروائی کے لیے 227 درخواستیں ارکان اسمبلی نے جمع کرائیں ، 161 منظور ہوئیں جبکہ 42 کے جوابات موصول ہوئے،
زیرو آور نوٹس میں 281 درخواستیں، 178 منظور، 31 کے جوابات موصول ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکی کی خاطر دوست نے دوست کی جان لے لی