بائیک سروس کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکار شہری پر برہم،تھانے لے جانے کی دھمکیاں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)وفاقی پولیس کے اہلکار سروس سٹیشن پر ملازم کی جانب سے بائک سروس کے پیسے مانگنے پر آپے سے باہر ہوگیا۔
شہریوں کو پولیس والوں سے اپنے حق اور محنت کا صلہ لینا محال بن گیا ،آئے روز سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں پولیس اور شہریوں کے درمیان لین دین میں نوک جھوک دیکھنے کو ملتی ہے،گزشتہ روز کراچی میں ایک پولیس والے نے پھل فروش پر تشدد کیا جو آج تک سوشل میڈیا پر ٹنڈنگ ہے لیکن پولیس کا شہریوں کے ساتھ رویہ یہاں تک نہیں رکا اور اسلام آباد میں ایک اور پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آئی جس میں واضح طور پہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار سروس سٹیشن پر شہری سے بدتمیزی کررہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری پولیس اہلکارسے 250 روپے کا معاوضہ مانگ رہا ہے تاہم پولیس اہلکار اسے محنت کا صلہ دینے کے بجائے دھمکیاں دیتے اور شناختی کارڈ طلب کرتے نظر آرہا ہے۔
یہ واقعہ الفتح کے قریب اٹک پٹرول پمپ F11 پر پیش آیا جہاں سروس سٹیشن پر ملازم نے پولیس والے سے موٹر سائیکل کی صفائی کے لیے 250 روپے مانگے پر پولیس والے نے کسی وجہ سے بدتمیزی شروع کی اور اپنے سینئر کو کال کرکے شہری کو دھمکیوں پر اتر آئے جبکہ فون پہ ایک شخص نے اسے کہا کہ وہ ورکرز کا شناختی کارڈ لے کر اسے تھانے لے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کی خاطر دوست نے دوست کی جان لے لی