پی ایس ایل سیزن 10 کی ٹرافی کی یونیورسٹی آف لاہور میں نمائش

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وسیم احمد)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )سیزن 10 کی ٹرافی کی یونیورسٹی آف لاہور میں نمائش ہوئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اور سی سی او پی ایس ایل سلمان نصیر ٹرافی لیکر یونیورسٹی آف لاہور پہنچے،لاہورقلندر کے سی ای او عاطف رانا ، سی او او ثمین رانا بھی موجود ہیں۔
کرکٹر فخر زمان نے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ٹرافی دو بار ہم جیت چکے ہیں، پی ایس ایل سے پہلے ٹرافی لے کر آئے ہیں،جس طریقے سے پی ایس ایل اور پی ایس ایل کے بغیر سپورٹ ملتی ہے تو خوشی ملتی ہے،11 اپریل کو پہلا میچ ہے، گراؤنڈ آئیں اور لاہور قلندرز کے ساتھ اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کریں۔
فخرزمان نے لاہور قلندرز کا نعرہ "میں ہوں قلندرز دل سے" لگوایا،قومی کرکٹر نے کہاکہ کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جب ڈاؤن ہوتے ہیں تو سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے، کرکٹ فینز اس وقت ٹیم کو سپورٹ کریں، ان کاکہناتھا کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوست نے دوست کی جان لے لی،وجہ ایسی کی جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں