جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(حسن علی)حیدرآباد کی سینٹرل جیل میں تعینات پولیس کانسٹیبل کی بچہ وارڈ کے قیدی سے مبینہ بدفعلی ، ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد کی جیل میں پولیس کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو نےسینٹرل بچہ وارڈ میں قید محمد علی نامی بچے سے مبینہ بدفعلی کی جس پر نسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بلدیہ کا کہنا ہے کہ جس بچے سے مبینہ بدفعلی کی گئی اس کی عمر 12 سے 14 سال ہے، بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے پر زیادتی کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کی خاطر دوست نے دوست کی جان لے لی