طورخم بارڈر کشیدگی،مشترکہ جرگہ نےمستقل فائربندی اور تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق کر لیا

Mar 17, 2025 | 20:24:PM
طورخم بارڈر کشیدگی،مشترکہ جرگہ نےمستقل فائربندی اور تجارتی گزرگاہ کھولنے پر اتفاق کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد شینواری)طورخم بارڈر کشیدگی  پر  آج ہونے والے مشترکہ جرگہ نے تنازعہ کے حل میں اہم پیش رفت کی ہے۔

 جرگہ سربراہ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق مشترکہ جرگہ نے افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات کو عارضی طور پر بند کرنے پر اتفاق کیا،متنازعہ تعمیرات بند کرنے لئے افغان جرگہ نے آج شام تک مہلت مانگی،افغان جرگہ آج شام تک افغان حکام کو متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر اعتماد میں لیں گے،متنازعہ تعمیرات کا مسلہ JCC کی آئندہ اجلاس تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

جرگہ سربراہ نے بتایا کہ جائینٹ چیمبر آف کامرس کے آئندہ اجلاس میں متنازعہ تعمیرات کا مستقل فیصلہ کیا جائے گا،جوائینٹ چیمبر آف کامرس کے آئندہ اجلاس تک تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی، آئندہ اجلاس کے لئے باہمی مشاورت سے تاریخ طے پائےگا،ان کا کہنا تھا کہ جرگہ آج شام تک   ایف سی حکام اور افغان بارڈر سیکورٹی انچارج حکام کے مابین ملاقات کا اہتمام کیا ہے،آج طورخم سرحد پر ایف سی حکام اور افغان حکام کے درمیان ملاقات ہوگی،حکام کے ملاقات کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کےلئے کھول دی جائے گی۔  

یہ بھی پڑھیں:جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی