کیون ہارٹ، ہٹ فلمیں نہ ہونے کے باوجوددنیاکا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار

Mar 17, 2025 | 20:58:PM
کیون ہارٹ، ہٹ فلمیں نہ ہونے کے باوجوددنیاکا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فوربز میگزین نے حال ہی میں دنیا بھر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی سالانہ فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں مشہور اداکار ڈوین جانسن المشہور راک بھی شامل ہیں، ریسلر سے اداکار بننے والے راک کے لیے یہ سال بہت شاندار رہا کیونکہ ان کی2 بڑی فلمیں ’موآنا 2‘ اور ’ریڈ ون‘ ریلیز ہوئیں،فہرست میں شامل زیادہ تر اداکاروں کی کمائی بڑی فلموں کی ریلیز کے بعد ہوئی تاہم مشہور امریکی کامیڈین جیری سینفیلڈ بھی ٹاپ 10 میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں حالانکہ ان کی اس دوران ایسی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی جس نے زیادہ کمائی کی ہو، سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کامیڈین کوئی اور نہیں بلکہ امریکی کامیڈین اور ایکٹر کیون ہارٹ ہیں جنہوں نے 2024 میں 81 ملین ڈالر نیٹ اور مجموعی طور پر 108 ملین ڈالرز کمائے۔
کیون ہارٹ کے لیے سال 2024 کیریئر کا سب سے زیادہ منافع بخش سال ثابت ہوا ہے جس میں انہوں نے ہالی ووڈ کے ٹام کروز، ہیو جیک مین، بریڈ پٹ سمیت کئی بڑے سپر سٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
2024 میں ٹام کروز نے 15ملین، ہیو جیک مین نے 50 ملین، بریڈ پٹ نے 32 ملین اور جارج کلونی نے 31 ملین ڈالرز کمائے،کیون ہارٹ کی آمدن کا انحصار مختلف سرمایہ کاریوں اور پیشہ وارانہ معاوضوں پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لالی وڈ انڈسٹری کے فائٹر ایکٹر مشتاق گبر انتقال کر گئے