پشاور،پولیس اسٹیشن کی حدود میں سب انسپکٹر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ 

Mar 17, 2025 | 21:04:PM
پشاور،پولیس اسٹیشن کی حدود میں سب انسپکٹر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)پشاور میں پولیس سٹیشن چمکنی کے حدود میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا  ۔

پشاور پولیس کے مطابق سکول آف انویسٹی گیشن میں تعینات اے ایس آئی طارق خان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور ہپتال منتْقل کیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی طارق خان سکول آف انوسٹی گیشن میرہ کچوڑی میں تعینات ہے۔زخمی اے ایس آئی طارق خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

یہبھی پڑھیں:جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی