وزیر خزانہ نے اسکیلز  اورتنخواہوں میں اضافہ سےمتعلق بات نہیں کی، وزارت خزانہ کی وضاحت

Mar 17, 2025 | 21:34:PM
 وزیر خزانہ نے اسکیلز  اورتنخواہوں میں اضافہ سےمتعلق بات نہیں کی، وزارت خزانہ کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے اسمبلی بیان کی وضاحت کردی، وزیر خزانہ نے ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا تنخواہوں سے متعلق بات نہیں کی ہے۔

وزارت خزانہ کےمطابق وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں تنخواہوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا نہ بیان دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے تحریری طور پر ایک رکن اسمبلی کے سوال پر ایوان کو صورتحال سے آگاہ کیا، وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کیلئے ایسی تجویز زیرغور نہیں۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ پےاسکیلز پر نظر ثانی اور تنخواہوں، الاؤنسز میں اضافے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی