(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے اپنی والدہ کی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے محبت سے بھرا پیغام بھی جاری کردیا۔
اذان سمیع خان کی بچپن لڑکپن تک پہچان یہی تھی کہ وہ معروف گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے لیکن پھر انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم بطور گلوکار رکھا اور اپنی نئی پہچان بنانے کی ٹھان لی۔
انہوں نے متعدد گانے گانے کے ساتھ اداکاری میں بھی اپنے فن کا لوہا منانے کی کوشش کی اور کامیاب ہوئے۔اذان سمیع اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں اور اسکی وجہ سالوں قبل انکے والدین کی طلاق ہوجانا ہے۔
عدنان سمیع نے نہ صرف زیبا بختیار کو طلاق دی بلکہ پاکستان ہی چھوڑ گئے اور بھارت کی شہریت حاصل کرلی اور نئے سرے سے زندگی شروع کرتے ہوئے ایک اور شادی بھی کرلی جس سے انکی ایک بیٹی مدینہ کی پیدائش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی،خوش نصیبوں کا اعلان ہو گیا
دوسری جانب زیبا بختیار نے تمام زندگی بیٹے اذان سمیع کے نام کردی اور آج تک بیٹے کے ساتھ ہی ہیں۔
زیبا بختیار کا شمار پاکستان کی ان نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے ہمیشہ شائقین کا دل جیتا ہے۔
زیبا بختیار اپنے پاکستانی ڈرامے ’انار کلی‘ اور بالی وڈ کی مقبول فلم ’حنا‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی عوام کو بے حد پسند آئیں۔
اذان سمیع نے اپنی والدہ کی چند نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جو زیبا بختیار کے فینز کو متوجہ کرگئی۔
یہ بھی پڑھیں:گیند لگنے سے قومی کرکٹر کی ہڈی فریکچر،اہم ایونٹ سے باہرہو گئے
شیئر کی گئیں تصاویر میں زیبا بختیار اپنی عمر سے کئی گنا چھوٹی دکھنے کے ساتھ ساتھ بے انہتا خوبصورت اور ایلیگنٹ بھی نظر آرہی ہیں۔
62 سالہ زیبا بختیار ان تصاویر میں تین مختلف لُکس میں نظر آئیں ایک لک میں وہ پیسل گرین کلر گاؤن پہنی نظر آئیں دوسرے میں مرون چمکتی ہوئی ساڑھی جبکہ تیسرے لُک میں وہ سیاہ کوٹ پہنی دکھیں۔
زیبا بختیار کے تینوں ہی لُکس ان پر بے انتہا جچتے نظر آئے اور کمنٹ سیکشن میں فینز نے بڑھ چڑھ کر انکی تعریف کی۔
ان تصاویر کو کیپشن دیتے ہوئے اذان سمیع نے لکھا کہ 'میری خوبصورت امّاں، کوئی ایک بھی دن ایسا نہیں ہوگا کہ جب میں آپکو میری والدہ بنانے پر اللہ کا شکر ادا نہ کروں'۔
اذان سمیع نے والدہ کو اس فوٹوشوٹ پر آمادہ کروانے والے کلاتھنگ برانڈ ہمایوں عالمگیر وومینز ویئر کا بھی شکریہ ادا کیا۔