حکومت نےجعلی اکاؤنٹس بناکر PTIکے کھاتے میں ڈال دیئے،شوکت یوسفزئی کا بڑا الزام

Mar 17, 2025 | 21:47:PM
 حکومت نےجعلی اکاؤنٹس بناکر PTIکے کھاتے میں ڈال دیئے،شوکت یوسفزئی کا بڑا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف کےرہنما شوکت یوسفزئی نے وفاقی حکومت پر  بڑا الزام لگاتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکر پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دیئے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بناکر پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دیے ہیں۔ حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا ہے، ہماری پارٹی کو مزید دیوار سے لگایا گیا تو یہ زیادتی ہوگی۔ حکومت دہشت گردی کو ختم کرے اور سیاسی استحکام لائے، حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر 90 فیصد عمل نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بارڈر بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، بتایا جائے کہ وزیر خارجہ کابل کیوں نہیں جاتے؟ انہوں نے کہا اگرافغان شہریوں کو نکالنا ہے تو ایک طریقہ کار کے تحت نکالیں 10 دن میں تو اتنے سارے لوگوں کو نہیں نکال سکتے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی