خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3خوارج ہلاک

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر میں خفیہ بنیادوں پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 3 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے طور درہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران 3خوارج ہلاک ہوئے،ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکئے گئے۔
آئی ایس پی آرنے بتایا کہ خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق،3افراد زخمی