آپ باورچی خانے میں 8 فٹ لمبےمگرمچھ  کو دیکھ کر پریشان نہ ہوں،ٹریپر کو بلائیں

Mar 17, 2025 | 22:39:PM
آپ باورچی خانے میں 8 فٹ لمبےمگرمچھ  کو دیکھ کر پریشان نہ ہوں،ٹریپر کو بلائیں
کیپشن: تصاویر شوشل میڈیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک شہری اچانک اپنے باورچی خانے میں  تقریباً 8 فٹ لمبےمگرمچھ کو دیکھ  حیران ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے علاقے فورٹ مائیرز کے رہائشی پال کوئن نامی شخص نے دراصل تازہ ہوا  کیلئے اپنے گھر کے کچن کا دروازہ کھلا رکھا تھا، جس کا فائدہ اٹھا کر مگر مچھ آنگن کے راستے کچن میں گھس آیا۔ پال کوئن کے مطابق وہ گزشتہ اتوار کے دن اپنی ای میل چیک کر رہے تھے کہ اس دوران انھیں آنگن کی اسکرین کے ٹوٹنے کی آواز آئی۔جس پر جا کر دیکھا تو انھیں مگر مچھ کچن میں نظر آیا۔ جس کے بعد پال کوئن نے 911 (ہنگامی امدادی ادارے) اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے ٹریپر کو کال کرکے بلایا۔ جس پر ان اداروں نے تقریباً ے 8 فٹ لمبےمگرمچھ کو وہاں سے منتقل کیا۔پال  کوئن نے اس موقع پر ٹریپر کے مگرمچھ کو پکڑ کر گھر سے لیجانے کیلئے کیچ پول کے استعمال کی ویڈیو بنائی جو کہ شوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی۔

یہ بھی پڑھیں:جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی