عمران خان کی حمایت کے بغیر کوئی بھی قومی پالیسی بے اثر اور صرف کاغذی ہوگی،شبلی فراز 

Mar 17, 2025 | 22:45:PM
عمران خان کی حمایت کے بغیر کوئی بھی قومی پالیسی بے اثر اور صرف کاغذی ہوگی،شبلی فراز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما اور سینیٹ میں قائدحزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کی حمایت کے بغیر کوئی بھی قومی پالیسی بے اثر اور صرف کاغذی ہوگی۔ 

سینیٹ میں قائد خزب اختلاف  شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ مقبول لیڈر کی مشاورت کے بغیر نامکمل ہے،عمران خان سب سےمقبول لیڈر ہے ان کی حمایت کا فائدہ ریاست کی دہشتگرد مخالف پالیسی کو ہوگا،عمران خان کی حمایت کے بغیر کوئی بھی قومی پالیسی بے اثر اور صرف کاغذی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے مشاورت کے وعدہ کویقینی بنائے،عمران خان کی حمایت کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ بے سود ثابت ہوگی،عمران خان واحد لیڈر ہیں جو قوم کو کسی بھی نقطہ پر متحد کرسکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کی بڑی وجہ بھی تحریک انصاف کی حمایت تھی،عمران خان سے مشاورت کے بغیر سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3خوارج ہلاک