ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس،موٹر وے و شاہراہوں کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

Mar 17, 2025 | 23:00:PM
ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس،موٹر وے و شاہراہوں کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ایس آئی ایف سی  کی ایگزیکٹو کمیٹی کے تیرھواں اجلاس میں بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں موٹر وے و شاہراہوں کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت۔

رپورٹ کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا تیرھواں اجلاس منعقد ہوا، وفاقی وزراء، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران اہم شعبوں، بشمول کنیکٹیویٹی و انفراسٹرکچر، تیل و گیس، اور بندرگاہوں و بحری امور سے متعلق اہم پالیسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں موٹر وے و شاہراہوں کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ بندرگاہوں سے منسلک سڑکوں کی تعمیر میں پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنانے پر زور دیا گیا،۔ 

ایس آئی ایف سی  کمیٹی نے اہم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے واضح حکمت عملی مرتب کی اور بین الوزارتی امور کے حل کے لیے پالیسی اقدامات اور متعلقہ فریقین سے مشاورت تیز کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے معاشی ترقی کے لیے ناگزیر انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے کا عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی