خیبر میں کامیاب کارروائی،صدر،وزیر اعظم اوروزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Stay tuned with 24 News HD Android App

( اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر میں سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تریف کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نےضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جینس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئےآپریشن میں 3 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، وزیرِ اعظم نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دھشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے،صدر مملکت نےملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےبھی ضلع خیبر کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں،خوارجی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3خوارج ہلاک