کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس،فروری میں بھی 1کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ،اسٹیٹ بینک

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اشرف خان) اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں ماہ فروری کے دوران بھی 1کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری2025 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 40 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا ، رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر 69کروڑ10 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 73 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق فروری2025 میں درآمدات جنوری کے مقابلے 8 فیصد کمی سے 5 ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی ، جنوری کے مقابلے فروری میں برآمدات13 فیصد کمی ہوئی۔ فروری 2025میں برآمدات 2 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی ،فروری 2024 کے مقابلے فروری2025 میں ترسیلات زر 39 فیصد بڑھ کر 3 ارب 10 کروڑ ڈالر رہی۔
یہ بھی پڑھیں:جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی