ہیٹ ویو، تیز بارشیں اور طوفان کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالا، لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے،علاوہ ازیں21 سے27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات بھی ظاہر کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ طوفان آنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی پراپرٹی لیکس،ابتدائی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات